سپین کے شہر بارسلونا میں آج کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے یوم حق خود ارادیت منایا گیا، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی شرکت
5 جنوری حق خود ارادیت اور مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یاد دہانی کا دن ہے، ہر سال 5 جنوری مقبوضہ کشمیر کے حق خود ارادیت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی دن کی مناسبت سے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے آج سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی جانب یوم حق خود ارادیت منایا گیا جس میں بارسلونا میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے پرجوش اندازمیں شرکت کی۔
اس موقع پر کشمیری رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایک اجتماعی سزا دی جا رہی ہے اور بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو دنیا کے سب سے بڑے عسکری زون میں تبدیل کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ بھارتی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے کشمری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے ایک قرارداد منظور کی تھی ، جو مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے۔ہر سال اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو نظر انداذ نہیں کر سکتے، اقوام متحدہ کو 74 سال پہلے کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنا ہوگا
Comments are closed.