سینیٹ کمیٹی کا سی ای او کے الیکٹرک کو سمن جاری کرنے کا فیصلہ

آئندہ اجلاس میں پولیس سی ای او کے الیکڑک کو لے کر آئے گی۔چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے توانائی

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک کو سمن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں پولیس سی ای او کے الیکڑک کو لے کر آئے گی۔ کے الیکٹرک کی انکوائری کرنے کیلئے ایف آئی اے اور نیب کو خط لکھنے کی سفارش کر دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت ہوا، جس میں کے الیکٹرک کے سی ای او کی عدم شرکت پر کمیٹی ںے اظہار برہمی کیا۔ رکن کمیٹی بہرہ مند تنگی نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں سی ای او کے الیکٹرک کو اجلاس میں لازمی آنے کی ہدایت کی تھی لیکن وہ نہیں آئے جس پر چیف مارکیٹنگ آفیسر کے الیکٹرک نے کہا میں سوالوں کے جواب دینے کو تیار ہوں۔ ۔چیئرمین نے سوال کیا کہ بتائیں انجینیرنگ کی تعریف کیا ہے۔ اس پر چیف مارکیٹنگ آفیسر بولے میں انجئینر نہیں ہوں۔ مارکیٹنگ سے ہوں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر انجینئرنگ کا نہیں پتہ تو پھر آپ کیا بریفنگ دیں گے۔کمیٹی سلیم اللہ ، کلیم اللہ نہیں کھیلے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاور ڈویژن کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے انرجی سیکٹر تباہ ہوا۔۔کے الیکٹرک  تفصیل کیوں نہیں دے رہا۔ اجلاس سے حکام تب بھاگتے ہیں جب جواب نہیں ہوتا۔۔ایسے غنڈا گردی ہو گی تو ایسے نہیں چلے گا۔۔آئندہ اجلاس میں جب پولیس سی ای او کو لائے گئی تو پتہ چلے گا۔کمیٹی نے کے ۔ الیکٹرک کی انکوائری کے لیے ایف آئی اے اور نیب کو خط لکھنے کی سفارش کردی اور کے الیکٹرک سے 2009 سے اب تک کے 475 ارب کی سرمایہ کاری کی  تفصیلات بھی مانگ لیں۔ کمیٹی نے سی ای او کی عدم موجودگی پر تحریک استحقاق چیئرمین سینیٹ بھیج دی جس میں کہا گیا ہے کہ سی ای او6اکتوبر 2021 سے 30اکتوبر 2022تک 18 اجلاسوں میں غیر حاضر رہے، سی ای او کی عدم شرکت سےکمیٹی کا استحقاق مجروح ہوا۔

Comments are closed.