کون،کتنا امیر۔۔۔ سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹرز کے اثاثوں  کی تفصیلات جاری کر دیں۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی 10 کروڑ 63 لاکھ  جبکہ سینیٹر تاج محمد آفریدی 1 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک  نکلے۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ ہے۔صادق سنجرانی کی پاکستان میں جائیداد کی مالیت ساڑھے 5 کروڑ  روپے  جبکہ ان  کے پاس چار گاڑیاں  بھی ہیں۔ سینیٹر تاج محمد آفریدی 1 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک  نکلے۔ تاج آفریدی کے بیرون ملک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔۔

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 6کروڑ 77 لاکھ روپے ، وفاقی وزیر ،،اعظم سواتی 81 کروڑ 12 لاکھ روپے  اثاثوں کے مالک ہیں۔فاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے پاس  39 کروڑ 96 لاکھ روپے  جبکہ وفاقی وزیر شبلی فراز کے  اثاثوں کی مالیت  4کروڑ 67 روپے ہے۔ سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے  اور ان کی  اہلیہ 17کروڑ 23 لاکھ  کے  اثاثوں کی مالک  ہیں،سینیٹر فیصل جاوید کے پاس 1 کروڑ روپے  کے  اثاثے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق 12 کنال کی وراثتی  زمین جبکہ ان کے بنک اکاؤنٹ میں 6 لاکھ روپے ہیں۔سینیٹر عبدالغفور حیدری تقریباً 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک جبکہ  دو  بینک اکاونٹس میں  4010 روپے  ہیں۔سینیٹر عبدالقیوم 8 کروڑ 64 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ،پرویز رشید کے  بینک اکاونٹ میں 33 لاکھ روپے اور سینیٹر راجہ ظفر الحق نے بینک اکاؤنٹ میں صرف 50 ہزار روپے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک 1.3 ملین پاؤنڈ کے بیرون ملک اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ  ان کی بیوی کے پاس 2.7 ملین روپے  مالیت کا  سونا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی کے پاس پاکستان میں 1 کروڑ 53 لاکھ کا کاروبار  جبکہ  انہوں نے  15 لاکھ 55 ہزار سے زائد کا انکم ٹیکس دیا۔

Comments are closed.