اسلام آباد : سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عمران ریاض کے وکیل میاں اشفاق علی کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کو پنجاب پولیس اور رینجرز نے حراست میں لیا ہے ۔ ان کے ساتھ پشاور کے صحافی بھی موجود تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ عمران ریاض کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کی گرفتار پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ یہ کھلم کھلا اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل میاں اشفاق علی کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کے ساتھ رابطے میں تھا جب انہیں گرفتار کیا گیا ۔
Comments are closed.