سیشن عدالت کا اسلام آباد پولیس کوشہبازگل کی اشیا واپس کرنےکا حکم
اسلام آباد پولیس دن دیہاڑے کہہ رہی ہے اس نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں کرانی،اس توہین کا کسی نہ کسی نے تو حساب دینا ہے، شہبازگل کی گفتگو
سیشن عدالت نے پولیس کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی قبضے میں لی گئیں اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی وکیل کرنے کےلئے مزید وقت دینے کی استدعا منظورکرلی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس دن دیہاڑے کہہ رہی ہے اس نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں کرانی۔اس توہین کا کسی نہ کسی نے تو حساب دینا ہے۔
Comments are closed.