اسلام آباد اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلے کا مرکز حسن ابدال کے قریب تھا، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز
اسلام آباد کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی،اسلام آباد ،ٹیکسلا ،جہلم،مری،ایبٹ آباد سمیت پاکستان کےکئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز حسن ابدال کے قریب تھا، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 13 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.