اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب اور پارٹی کے صدر شہباز شریف وزیراعظم کے امیدوارہوں گے،مریم نواز عدالتی فیصلے کی روشنی میں الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں، اس لیے وہ وزیراعظم بھی نہیں بن سکتیں۔
نجی ٹی وی چینلر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسٹیبلیشمنٹ سے ہم مدد نہیں مانگ رہے،صرف یہ چاہتے ہیں کہ آج یہ ہاتھ اٹھا دیں کل عدم اعتماد ہو جائے گا، آصف زرداری نے سستی شہرت کے لیے نواز شریف کے خلاف بات کی ہے،اب جمہوری قدریں ختم ہوگئی ہیں اب گالم گلوچ کی سیاست ہوگی،طلال چوہدری تقریرمیں جو بات کی ہے میں اس کا ذمہ دار نہیں۔
چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ ثاقب نثارکی آڈیو کو عدالت میں لے کر جانے کے حق میں نہیں، اللہ کرے ثاقب نثار کی آڈیو جھوٹی ہو،لیکن مجھے تکلیف ہے کہ یہ آڈیو جھوٹی نہیں۔
شاہد خاقان نے کہنا تھاکہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کواینٹی ن لیگ اور ٹی ایل پی ۔کا بھی ووٹ پڑا ہے،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ویلکم کرتے ہیں۔
Comments are closed.