لاہور : جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل ، اسد عمر کو راجن پور اور مراد داس کو ڈیرہ غازی خان کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل پہنچا دیا گیا ہے جہاں جیل کے باہر موجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں، اس موقع پر حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی، شاہ محمود قریشی کی آمد پر جیل کے باہر ہنگامی صورتحال رہی جبکہ جیل کے راستوں پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت 25 کارکنوں کو 2 قیدی وینز میں راجن پور کی جیل میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر مراد راس کو ڈیرہ غازیخان جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کے ساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک کیا جائے گا کسی قیدی کو کوئی اضافی سہولت نہیں دی جائے گی۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، فواد بھلر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 24 کارکنوں کو بھکر کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کر دیا گیا، سینیٹر ولید اقبال کو لیہ اور سینیٹر اعظم سواتی کو رحیم یار خان کی جیل، محمد خان مدنی کو بہاولپور کی جیل پہنچا دیا گیا۔
Comments are closed.