عمران خان سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات،میڈیا سے بات نہ کی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

شاہ محمود قریشی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ زمان پارک میں رہے اور پھر چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی نے زمان پارک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل سے شاہ محمود قریشی کو رہا کیا گیا تھا اور جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مفصل گفتگو کریں گے۔

Comments are closed.