شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، سابق وزیراعظم عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر پارٹی چیئرمین عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئےکہا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا۔ یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ہم اس حکومت کو قبول کر لیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سیاست میں مزید بے امنی پھیلے گی۔

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو عمران خان کی رہائشگاہ جاتے ہوئے بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

Comments are closed.