شہبازگل ٹھیک ہیں،جیل میں ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا، صوبائی وزیرداخلہ
عمران خان سے ملاقات کر کے بتائوں گا کہ اصل حالات کیا ہیں؟،جو جو ہمارے ہتھے چڑھے گا ہم اسے گرفتار کریں گے:ہاشم ڈوگر،اڈیالہ جیل میں شہبازگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد : پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ شہباز گل سمیت کسی قیدی کو کوئی ہاتھ لگا دے۔شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے۔وہ بالکل ٹھیک ہیں۔جیل میں ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔عمران خان سے ملاقات کر کے بتائوں گا کہ اصل حالات کیا ہیں؟۔جو جو ہمارے ہتھے چڑھے گا ہم اسے گرفتار کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے دورے اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ کسی قیدی پر تشدد ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔پنجاب میں 40 سے زائد جیلیں موجود ہیں۔جیلوں میں 50 ہزار سے زائد قیدی ہیں۔وہ ہمارے مہمان ہیں۔
ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ نے جیل میں بہت کام کیا۔جیل میں سیکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے۔وزیر اعلیٰ سے بات کر کے قیدیوں کی ایک ماہ کی معافی کا اعلان کرائوں گا۔جو قیدی کام کریں گے انہیں اجرت دی جائے گی، جیل خانہ جات فورس کو ایگزیکٹو الائونس دوں گا۔پنجاب پولیس کے برابر جیل خانہ جات کی تنخواہ ہو گی۔
Comments are closed.