شہبازشریف کو طبی معائنہ کے بعد لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے طبی معائنہ تک انہیں اسلام آباد میں ہی رکھا جائے گا،میڈیکل بورڈ تشکیل کےبعدشہبازشریف کےطبی معائنے کی تاریخ دی جائے گی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی منسوخ کر دی گئی ہے، شہباز شریف کو گزشتہ رات اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جانا تھا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو طبی معائنے تک اسلام آباد میں رکھا جائے گا، میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کرے گا، میڈیکل بورڈ تشکیل کے بعد شہبازشریف کےطبی معائنے کی تاریخ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس وقت پولیس کی تحویل میں سب جیل میں ہیں، اپوزیشن لیڈر کی وزراء کالونی میں رہائش گاہ کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔

Comments are closed.