نئے سال پٹرول بم گرانے سے بہترتھا عمران نیازی استعفی دے دیتے،شہبازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیاءسستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔

 شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے۔ عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں۔ عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوجائیں۔نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔

 شہباز شریف کاکہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔

Comments are closed.