اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر جاری کر دئیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 14 جنوری شام چار بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق شہبازشریف گزشتہ اجلاس سے ہی اسلام آباد میں مقیم ہیں اور وزراء کالونی میں ان کی رہائش گاہ کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔نون لیگ نے اسپیکرسےشہبازشریف اورسعد رفیق کےپروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز بھی آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 14 جنوری شام چار بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔۔ نیب نے شہباز شریف کو صاف پانی جبکہ سعد رفیق پیراگون سٹی مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے ۔۔

Comments are closed.