اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بدھ 2ستمبر کو کراچی جائیں گے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف شہر قائد کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بدھ دو ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف شہر قائد کے عوام سے یکجہتی کے لئے کراچی جائیں گے، اپنے ایک روزہ دورے کے دوران شہباز شریف بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے ساتھ اتھ ممتاز سماجی کارکن فیصل ایدھی سے بھی ملیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف ناظم آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر جائیں گے جہاں پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے کراچی اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاررائیوں پر بریفنگ لیں گے۔

Comments are closed.