شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے، اسد عمر

ٹی آئی 16 سے 17 سیٹیں جیتے گی، عوام نے آج پیغام دے دیا کہ غلامی نامنظور، اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے، پی ٹی آئی 16 سے 17 سیٹیں جیتے گی، عوام نے آج پیغام دے دیا کہ غلامی نامنظور۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 60،70 سالوں سے بند کمروں کے اندر پاکستان کے فیصلے ہوتے تھے، عمران خا ن نے کل تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، کل تین بجے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ ابھی تک جو نتائج آچکے ہیں اس میں بھاری اکثریت پی ٹی آئی کو ملی ہے، 22 جولائی کو بس ایک رسمی کارروائی رہ گئی ہے، مریم نواز کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا، مریم نواز کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الہٰی امیدوار ہیں اور رہیں گے، اس نظام میں نقصان ہی نقصان ہے، پاکستان کو سیاسی ہیجان سے نکال کر نئے الیکشن کی طرف جانا چاہئے۔

ضمنی انتخابات سے متعلق حماد اظہر نے کہا کہ قدرت نے آپ کا غرور خاک میں ملا دیا، اب تو حمزہ شہباز کی جعلی حکومت ختم ہو چکی ہے، رانا ثنااللہ نے چادر اور چہاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات کیلئے ہر شہر میں انتخابی مہم چلائی، پنجاب میں دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگئی ہے۔

Comments are closed.