وزیر اعظم شہبازشریف کا بلاول بھٹو،آرمی چیف کو فون،گرے لسٹ اہداف کی تکمیل پرمبارکباد

اسلام آباد :وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد دی۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ پاکستان کے لئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔

وزیر اعظم نے آرمی چیف کو مبارکباد دیتے ہوئے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ‘کور سیل’ کے قیام کے فیصلے کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کور سیل’ میں شامل سول اور ملٹری قیادت سمیت پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کیا اور پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.