شاہین اور انشا کا نکاح،آفریدی نے بیٹی اور داماد کی تصویرشیئر کردی

نکاح کی تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مشہورکھلاڑیوں نے شرکت کی، بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے مبارک ہو، شاہد آفریدی

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔شاہین اور انشا کا نکاح 3 فروری کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔نکاح کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔ایک تصویر میں شاہین شاہ آفریدی اپنی منکوحہ کوماتھے پر بوسہ دے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کیلئے خوبصورت پیغام بھی دیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے۔بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔ بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے مبارک ہو۔

دوسری جانب انشا آفریدی کی دلہن بنے شاہین کے ساتھ بیٹھی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔انشا کی دلہن کے لباس میں تصویر آنے کے بعد ‘انشا آفریدی’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

Comments are closed.