ملتان: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اب ترقی کی رفتار رک چکی ہے۔ خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر یہ حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ ہمیں نہیں لگتا کہ حکومت معاملات سنبھال سکے۔ موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضہ لیا ہے۔ موجودہ حکومت وزیراعظم اور کابینہ کھلے عام جھوٹ بولتے ہیں۔ نواز شریف نے کبھی کسی سہولت اور این آر او کی بات نہیں کی۔ اس سال حاجی 63 فیصد زیادہ ٹیکس دیں گے۔
سابق وزیر اعظم و ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے جو کام ن لیگ کو دور میں جنوبی پنجاب میں ہوئے پہلے نہیں ہوئے۔ اسمبلی میں ہم نے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے بارے بل اسمبلی میں پیش کردئیے۔ موجودہ حکومت نے حج پر سبسڈی ختم کردی۔ اب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا۔ میں شیخ رشید کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ دوسال کے تماشے میں نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام بھی ثابت نہ ہوسکا۔ میں احتساب کا سب سے بڑا حامی ہوں۔ جو سوالات نواز شریف سے پوچھے گئے موجودہ کابینہ سے پوچھیں تو ستر فیصد کابینہ جیل میں ہوگی۔ افغانستان جنگ کا حل بس مزاکرات سے ہے امریکہ جنگ نہیں کسی اور مقصد سے یہاں آیا ہے۔ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔ ہم نے ترقی کی شرح 6.5 فیصد تک پہنچائی مگر موجودہ حکومت ترقی کی شرح نہیں بڑھا سکی۔ پانچ ماہ میں حکومت کی مقبولیت ختم ہوگئی۔ صوبوں بارے آئینی ترمیم تمام جماعتوں کے اتفاق سے ہوگی۔ ملک کی معیشت مضبوط ہوگی تو دنیا عزت کرے گی۔ پی آئی اے کی بہتری کا واحد حل نجکاری ہے۔ ن لیگ کے دور میں جنوبی پنجاب میں ہسپتال موٹروے اور تعلیمی ادارے بنے۔
Comments are closed.