شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے جبکہ جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو، عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کیلئے آنا چاہتے تھے اگر اب وہ نیا تماشا  کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں، قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

کراچی : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے جبکہ جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو اس لئے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کیلئے آنا چاہتے تھے اگر اب وہ نیا تماشا  کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملے پر انتشار پھیلایا گیا،عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں، قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے اور وہ قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس سے بات کرنے پر امریکا کا کوئی دباؤ نہیں، حکومت خام تیل امپورٹ نہیں کرتی بلکہ ریفائنریزکرتی ہیں۔

Comments are closed.