ڈاکٹر شاہد مسعود کرپشن کیس: چالان میں شامل دفعات چیلنج

اسلام آباد: سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کرپشن کیس کے چالان میں شامل دفعات کو چیلنج کردیا۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑیوں میں عدالت لایا گیا۔ اس موقع پر شریک ملزمان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی طرف سے چالان میں شامل دفعات کو چیلنج کردیا گیا ۔

 ان کے وکیل نے موخر اختیار کیا کہ چالان میں جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ بنتی ہی نہیں ہیں۔ عدالت نے شاہد مسعود کے وکیل کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی۔

 ڈاکٹر شاہد مسعود پر من پسند اور نااہل کمپنی کو کرکٹ میچز دکھانے کے حقوق دینے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق دیگیں پکانے والی کمپنی کو کرکٹ میچز کے حقوق دیکر تین کروڑ روپے خرد برد کئے گئے۔

Comments are closed.