شوکت ترین خاموشی سے ایف آئی اے انکوائری میں شامل ہوگئے

شوکت ترین کی اچانک آمد پر ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں عملہ کی دوڑیں لگ گیئں ، گھر جانے والے تمام افسران کو فوری طور پرواپس آفس آنا پڑا

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین شوکت ترین کل شام پانچ بجے خاموشی سے جا کر ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل ہوگئے۔ایف آئی اے نے کو سوالنامہ دے دیا ہے۔ شوکت ترین اپنے وکیل کی مشاورت سے تحریری جوابات دیں گے۔

شوکت ترین کی اچانک آمد پر ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں عملہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ گھر جانے والے تمام افسران کو فوری طور پرواپس آفس آنا پڑا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور انکوائری افسر نے شوکت ترین سے سوالات کیے۔

ایف آئی اے نے سوال کیا کہ شوکت ترین نے وزیرخزانہ خیبر پختونخوا کو کال کس کے کہنے پرکی؟۔ شوکت ترین نے جواب دیا کہ وزیرخزانہ خیبر پختونخوا سے کال میں ایسا کچھ نہیں۔ معمول کی گفتگو تھی۔ ایف آئی اے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آئی ایم ایف ڈیل کو سبوتاژ کرنے کے لیے تیمور جھگڑا کوشوکت ترین نے خط لکھنے کے لیے کہا؟۔ سابق وزیر خزانہ نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث ابتر صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ بادی النظر میں میری گفتگو میں آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا کوئی ذکر نہیں۔ ایف آئی اے جب بھی کہے گی پیش ہوں گا۔

Comments are closed.