شہباز گل پر جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی ہوئی ہے، عمران خان کا دعوی
یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔ ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، عمران خان
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ شہباز گل پر جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تصاویر اور وڈیوزمیں واضح ہےکہ شہبازگل کوذہنی اورجسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔
All the pictures & videos show clearly Gill was tortured both mentally & physically incl sexual abuse – most too gruesome to relate. He was humiliated to break him down. I now have full detailed info. ICT police says it did not inflict any torture. So my question is: pic.twitter.com/iGNczYChnt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2022
عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا۔ میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک خیال ہے کہ اتنابھیانک تشدد کون کرسکتا ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔ ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
Comments are closed.