ذاتی مفاد کیلئے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی اور موجودہ دور میں ان کی فوجی سربراہان سے ملاقاتوں کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ ہمیشہ ملک کی ترقی رہا ہے۔

بارہ کہو بائی پاس کی افتتاح کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کا بڑا کردار ہے۔ میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں۔ کل بھی میری ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 38 سال میں حکومت اور اپوزیشن میں ہوتے ہوئے میری بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں رہیں۔ ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی اسٹیبلشمنٹ مل کر فیصلہ کریں اور پاکستان کو وہاں لے کر جائیں جس کا قائد اعظم نے جواب دیکھا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں بڑے بڑے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ایک ہی مقصد تھا سیاستدان اور ادارے مل کر ملک کو عظیم بنائیں۔لوگ مجھے اسٹیبلشمنٹ کا آدمی کہتے تھے مگر ان چیزوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اگر مقصد ذاتی مفادات ہوتے تب بات تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ شہباز شریف اس کے بہت قریب تھا۔ اس سے مجھے کیا ملا؟ نواز شریف جیل گئے، میں بھی جیل گیا۔

Comments are closed.