اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہباز گل سے ملاقات کے لیے پمز ہسپتال پہنچے۔مگر انہیں شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ان پر واضع کیا گیا کہ شہباز گل سے کسی کو ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔جب پی ٹی آئی کے راہنماوں نے بہت زیادہ اصرار کیا۔تو ان کو کہا گیا کہ وہ عدالت سے ملاقات کرنے کے لیے آرڈر لے آئیں۔اس کے بغیر کوئی بھی ہو اس کو نہیں ملنے دیا جائے گا۔
اس موقع پر ہسپتال کے شعبہ دل کی وارڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی۔جنہوں نے فلک شگاف نعرے بازی کی۔
عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے اور آج انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کل اسلام آباد میں شہباز گل اور اے آر وائی کے لیے ریلی نکالیں گے۔کیا یہاں قانون کی حکمرانی ہے؟۔انہیں عدالت کے حکم کی کوئی فکر نہیں ہے۔کل اسلام آباد میں شہباز گل کیلئے ریلی نکال رہا ہوں۔سب لوگوں کو دعوت دیتا ہوں ریلی میں شرکت کریں۔عمران خان نے کہا کہ ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے۔سارے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کل شام 7 بجے زیروپوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی نکالیں گے۔تمام لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں
Comments are closed.