ایک نہیں دو پی اے سی،ن لیگ کی آڈٹ رپورٹس دیکھوں گا، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا ہے کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو برداشت نہیں کریں گے اب ایک نہیں دو اے پی سی ہوں گی، ن لیگ کی آڈٹ رپورٹس دیکھوں گا، ضروری ہوا توسپریم کورٹ بھی جاؤں گا ۔

وزیرریلوے کے ذہن پر نت نئی ٹرینیوں کےساتھ ساتھ پی اےسی کی دھن بھی سوار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو برداشت نہیں کریں اور ہر صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بنیں گے۔

راولپنڈی اسٹیشن پر کلین ، گرین اور خوش اخلاق ریلوے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ، شیخ رشید نے سیاسی پھلجھڑی چھوڑی کہ نوازشریف اورآصف زرداری ڈھیل چاہتے ہیں جو نہیں ملے گی ۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا ضرورت پڑی تو ہیلی کاپٹر سےٹرینوں کا معائنہ کروں گا ، 23 مارچ تک عوام ریلوے میں بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے ۔

Comments are closed.