اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی ہے، اس سے قبل سیشن کورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، آصف زرداری کے خلاف بیان پر مقدمہ درج کیا گیا جو متاثرہ فریق کی جانب سے کمپلینٹ پر نہیں بلکہ کسی اور شخص کی شکایت پر درج کیا گیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں، ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 فروری کو ہوگی۔
Comments are closed.