راولپنڈی : مری میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی ضمانت منظور کی۔شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان عدالت میں پیش ہوئے۔
شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر دلائل کے بعد عدالت کے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تھانہ مری میں شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں 2 فروری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شیخ رشید پر گرفتاری کے دوران کار سرکار میں مداخلت، مزاحمت اور پولیس پر دھمکیوں کی دفعات درج کی گئی تھی۔
Comments are closed.