سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد لندن روانہ ہوگئے۔
ترجمان لال حویلی کے مطابق شیخ رشید براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے، ذرائع کےمطابق لندن میں شیخ رشید کی اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔
شیخ رشید کے بھتیجے اوررکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے شیخ رشید کی روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو ، تین دن میں واپس آجائیں گے۔دو ہفتے قبل سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوئے تھے، اور ابھی بھی وہیں موجود تھے۔ حمزہ شہباز نجی ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کرنی تھی۔لندن اس سے پہلے بھی پاکستان کی سیاست کا مرکز رہا ہے، پرویز مشرف کے دور میں بھی اپوزیشن جماعتوں کی ملاقتیں لندن ہوتی رہیں، سیاسی ماہرین موجودہ سیاسی صورتحال میں شیخ رشید کے دورہ لندن کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
Comments are closed.