نیچے سے گولی مارو تو ٹائوں میں لگ سکتی ہے، جج اے ٹی سی
عمران خان کو دو گولیاں لگیں جواے کے47 کی ہیں،مولے نومولا نہ مارے تے مولا نئیں مردا،بابر اعوان، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کےخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کےخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔دوران سماعت عمران خان پر قاتلانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے جج نے کہا کہ نیچے سےگولی ماری جائے توٹانگوں میں لگ سکتی ہے۔
اسدعمر،علی نوازاعوان اور سینیٹر فیصل جاوید جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل بابراعوان بولےعمران خان کو دو گولیاں لگیں جواے کے47 کی ہیں۔مولے نومولا نہ مارے تے مولا نئیں مردا۔
عدالت کے استفسار پر سینیٹر فیصل جاوید نے بتایاکہ گولی چھوکرگزری جس کے باعث زخم ہواہے،اسوقت بخار ہے تاہم حالت پہلے سے بہترہے۔۔۔بابر اعوان نے ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کرسنائی اور موقف اپنایا کہ سڑک پرکہڑے ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری لگا کرجانے کی اجازت دی۔
Comments are closed.