حکومت کا نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہمی کیلئے نیا منصوبہ ’شاپ آن وہیل‘ تیار

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کاروبار اور روزگار کی فراہمی کے لئے شاپ آن وہیل منصوبہ شروع کرنے کی تیاری کر لی۔

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک نیا منصوبہ لانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس منصوبے کے تحت ملک میں چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

شاپ آن وہیل کے نام شروع کیے جانے والے نئے منصوبے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس لاہور میں ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کی،ابتدائی طور پر پنجاب سے شاپ آن وہیل منصوبہ کی رجسٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے اس منصوبے کے تحت کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ذاتی کاروبار کا موقع دیا جائے گا، ٹھیلوں اور پتھاروں کی بجائے خصوصی ڈیزائن کروائی گئی گاڑیاں فراہم کی جائے گی، گاڑی کی خریداری کیلئے قرض وفاقی حکومت دے گی، اس منصوبے سے نوجوانوں کو چھوٹا مگر باعزت روزگار ملے گا۔

Comments are closed.