سندھ بلدیاتی انتخابات : صوبائی حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ کراچی ، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ کراچی ، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے دوبارہ وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی الیکشن ملتوی کرانے کی تمام درخواستوں اور نوٹی فیکیشن کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ  کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومتیں کوئی بھی بلدیاتی انتخاب کرانا نہیں چاہتے۔ اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کا سارا ملبہ الیکشن کمیشن پر ڈالا گیا۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل تھے دودن پہلے عین وقت پر سندھ حکومت نے ایسا اقدام کیا۔ دوران اجلاس الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن پر سخت کاروائی پر غور کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ سے انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنانے کیلئے دوبارہ رجوع کیا جائےگا۔

Comments are closed.