اسپیکر قومی اسمبلی سراج درانی کے ریمانڈ میں21 مارچ تک توسیع

کراچی: احتساب عدالت نےاسپیکرسندھ اسمبلی کےریمانڈ میں21 مارچ تک توسیع کردی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج نے 1985 سے اب تک صرف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کی آمدنی ظاہر کی ہے۔ جبکہ 36 کروڑ روپے سے زائد اثاثے سامنے آچکے ہیں، آغا سراج درانی کے وکیل نے کہا کہ گرفتاری غیر قانونی ہے، قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتارآغا سراج درانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کی اہلیہ کے نام ایبٹ آباد میں دو کروڑ70 لاکھ روپے کی جائیداد جب کہ ڈیفنس میں 4 کروڑ روپے کا بنگلہ سامنے آیا۔ ملزم کے بھائی کے اکاؤنٹ میں 15 کروڑ روپے آئے، ملازم کے نام پر زمین الاٹ کرواکر بلڈر کو فروخت کی گئی۔

اسپیکرسندھ اسمبلی نے عدالت کو بتایا کہ میں دہشت گرد نہیں کہ بھاگ جاؤں گا۔ پہلے دن سے سونے نہیں دیا گیا، جبکہ اہلخانہ کو ہراساں اور ٹیلی فون ٹیپ کیے جارہے ہیں۔جبکہ بند کمرے میں رکھا گیا ہے، جہاں اذان تک سنائی نہیں دیتی۔

عدالت نے آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا۔ آغا سراج درانی کی پیشی کے موقع پر جیالوں نے عدالت میں شدید نعرے بازی بھی کی۔

Comments are closed.