لاہور،اورنج لائن ٹرمینل کے قریب چھوٹا ڈرون طیارہ گر گیا
چھوٹے ڈرون طیارے میں کیمرا نصب تھا،طیارے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی گئی،بارودی مواد نہیں ملا:پولیس، سی سی پی او لاہورکا نوٹس، رپورٹ طلب
لاہور: ٹھوکرنیازبیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب چھوٹا ڈرون طیارہ گر گیا۔
پولیس کے مطابق چھوٹے ڈرون طیارے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی گئی۔ بارودی مواد نہیں ملا۔ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں کہ ریموٹ کنٹرول طیارے کو کہاں سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ترجمان لاہورپولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران،متعلقہ ادارے موجود ہیں۔ متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چھوٹے ڈرون طیارے میں کیمرا نصب تھا۔
Comments are closed.