چھوٹے دکانداروں کو36 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا، مفتاح اسماعیل
جولائی میں درآمدات بہت کم ہے،اگست سے یہ دبائو ختم ہوجائے گا،موبائل فون پاکستان میں بن رہے ہیں،بنتے رہیں گے،اب ہم پاکستان کو ایک اچھی معیشت دیں گے،عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس
اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔چھوٹی دکانوں کو 36 ہزار روپے اور بڑی دکانوں کو اس سے زیادہ ٹیکس دینا ہو گا۔ہم نے جون میں 3 ارب 80 کروڑ روپے کی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں جس کی جولائی میں ادائیگی کرنی تھی اس لیے رواں ماہ زیادہ دبائو تھا۔ اس ماہ ہمیں اسٹیٹ بینک کو 800 ملین ڈالر زیادہ دینے پڑے جو خسارہ ہوا۔ جولائی میں درآمدات بہت کم ہے اور اگست سے یہ دبائو ختم ہوجائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گاڑیاں۔ موبائل فون اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر پابندی نہیں ہٹائی گئیں۔ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔جس کے بعد اب ملک کی معیشت کو بہتر کریں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 3 ماہ میں ہم نے کچھ ایسا نہیں کیا کہ روپے کی قدر گرے بلکہ یہ سب عمران خان کی حکومت کے اثرات ہیں۔ تحریک انصاف کہتی تھی قرضہ کم کرنے آئے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے 70 سال کے قرضے کے مقابلے میں 80 فیصد قرضہ لے لیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا۔موبائل فون پاکستان میں بن رہے ہیں اور بنتے رہیں گے۔اب ہم پاکستان کو ایک اچھی معیشت دیں گے۔عمران خان نے آئی ایم ایف سے وعدہ توڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔ اگلے ماہ سے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بل میں زیادہ فیول ایڈجسمنٹ اپریل کے ہیں وہ میرا قصور نہیں ہے۔گیس میں سرکلر ڈیٹ نہیں ہوتا تھا وہ بھی عمران خان چھوڑ کر گئے اور جو حال آپ نے پاکستان کا کیا وہی آپ پی ایس او کے ساتھ بھی کر گئے۔ 20 فیصد گیس چوری ہوتی تھی یا ہوا میں اڑ گئی کسی کو پتا ہی نہیں چلا۔
Comments are closed.