سکیورٹی فورسز نے 3 دہشگرد مارگرائے ، 4 جوان شہید

 اسلام آباد: دہشتگردوں کے  خلاف بھرپور کارروائی جاری ، پاک فوج نے افغان سرزمین سے داخل ہونے والے تین دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا۔۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے ۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز کا لعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی ۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے حوالدار ستار،لانس نائیک شیر اعظم،لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم جام شہادت نوش کر گئے ۔

ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اورملک میں امن و ترقی کے خلاف دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان بار ہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکاہے کہ اپنی سرزمین کاپاکستان کیخلاف استعمال روکا جائے ۔۔

Comments are closed.