دہشتگردوں کے شمالی وزیرستان اوربلوچستان میں حملے،کیپٹن سمیت 20 جوان وطن پرقربان

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے قافلے کو رزمک کے قریب سڑک کنارے بچھائی گئی باروی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایک افسر اور چھ جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔

شہید ہونے والوں میں 24 سال کے کیپٹن عمرفاروق ،37 سال کے نائب صوبیدار ریاض احمد ، 44 سال کے نائب صوبیدار شکیل آزاد،حوالدار یونس خان ،نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں،گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد وسیم زکریا کو اس کے 5 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ اس آپریشن میں 10 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

ترجمان  پاک  فوج کے  مطابق اوماڑہ کے قریب کوسٹل  ہائی وے پر بھی دہشت گردوں نےبڑی تعداد نے او جی ڈی سی ایل کے قافلہ پر حملہ کیا ،حملہ میں ایف سی بلوچستان کے سات اہلکار وں  کیساتھ   قا فلے  کے 7 گارڈز بھی شہید ہوگئے ،جھڑپ میں دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ترجمان  پاک فوج  نے کہاکہ دشمن  کی بزدلانہ  کارروائیاں  بلوچستان کے  امن اور ترقی کو نہیں روک  سکتیں۔ قربا نیوں کے باوجود مسلح افواج کے  عزم کو متزلزل نہیں ہوگا۔

Comments are closed.