جلد نواز شریف بھی واپس آئیں گے، مریم نواز
سچ سامنے آگیا، پاکستان میں کبھی کسی کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا، وزیراعظم کے کمرے میں بیٹھ کر دو شیطانی دماغوں نے جھوٹ گھڑا، اس معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات ہونی چاہیے،جب میں نیب کی حراست میں تھی تو انہوں نے میری ویڈیو بنائی تھی، میں نائٹ سوٹ میں تھی، اگر وہ میری ویڈیو ریلیز کرتے ہیں تو پھر یہ انتہائی شرم کی بات ہے کیونکہ قیدیوں کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں، مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج نواز شریف بھی سرخرو ہو گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا نے کہا کہ 6 سال اس کیس میں جھوٹ بولا گیا، آج اللہ نے عزت سے سرخرو کیا، عمران خان کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے جھوٹ کیوں بولا اور کیوں بہتان لگایا۔ جلد نواز شریف بھی واپس آئیں گے۔
امریکی مراسلے سے متعلق آڈیو لیک کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا وزیراعظم کے کمرے میں بیٹھ کر دو شیطانی دماغوں نے جھوٹ گھڑا، اس معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات ہونی چاہیے اور عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور سفیر اسد مجید کو بلا کر ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ انہوں نے کس طرح ملک کے ساتھ اتنا گھناؤنا کھیل کھیلا۔اپنی ویڈیو سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا جب میں نیب کی حراست میں تھی تو انہوں نے میری ویڈیو بنائی تھی، میں نائٹ سوٹ میں تھی، اگر وہ میری ویڈیو ریلیز کرتے ہیں تو پھر یہ انتہائی شرم کی بات ہے کیونکہ قیدیوں کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتی لیکن شرم عمران خان کو آنی چاہیے کیونکہ میرے داماد کی مشینری عمران خان کے دور میں آئی تھی۔
Comments are closed.