ملک میں کورونا وباء کے باعث نافذ سمارٹ لاک ڈاؤن خاتمے کے بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں، ایسے میں پنجاب حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سیاحوں کے لیے انسداد کورونا ایس او پیز جاری کر دئیے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز میں تمام سیاحتی مقامات داخلہ کے لیے ماسک لازمی قرار سے دیا گیا۔ انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر مہیا کیا جائے گا جب کہ سیاحوں کے درمیان سماجی دوری یقینی بنانے کے لئےکم از کم ایک میٹر کافاصلہ رکھا جائے گا۔
تفریحی، سیاحتی مقامات پبلک پارکس کے داخلی راستوں پر سیاحوں کے جسم کا درجہ حرارت چیک کرنےکے لئے مناسب انتظامات کیے جائیں گےجب کہ تمام پبلک پارکس اور سیاحتی مقامات پر کینٹین، ہوٹلز اور انتظامی کا عملہ صحت مند ہونا چاہیے۔
صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ سیاحتی مقامات کی ہوٹلنگ میں ڈسپوزایبل کراکری کا استعمال کیا جائے۔ تمام واش رومز میں میڈیکیٹیڈ صابن ہونا چاہیے۔ پتریاٹہ چئیر لفٹ ٹکٹس مختلف مقامات سے حاصل کیے جاسکیں گے جب کہ چئیر لفٹ میں بیٹھنے والے بزرگ سیاح سے اگلی سیٹ خالی رہے گی۔
Comments are closed.