انسداد دہشت گردی ایکٹ قوانین کی خلاف ورزی، نجی بینکوں کو 27 کروڑ روپے کا جرمانہ

انسداد منی لانڈرنگ قوانین پرعملدرآمد میں کوتاہی، اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں  کے خلاف  سخت ایکشن کا  آغاز کر دیا۔ چار نجی بینکوں کو 27 کروڑ روپے کا جرمانہ کیاگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک دستاویز کے مطابق نجی بینکوں نے انسداد منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد میں  کوتاہی  برتی  اور  اکاؤنٹ ہولڈر زکی شناخت ظاہر کرنے میں تاخیر کی۔نجی بینکوں نے اکاؤنٹ ہولڈر زکی ضروری تفصیلات بھی  فراہم نہیں کیں ۔ یوں نجی بنک انسداد دہشت گردی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئےجس پر  انہیں  جرمانے کیے گئے ۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ ان بینکوں کے متعلقہ آفیسرزکے خلاف  بھی انکوائری کی جائے۔

Comments are closed.