پانچ ارکان غائب کرنےکا بیان،پرویزالہٰی کی رانا ثنا اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے،رانا ثنا اللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف
اسلام آباد : اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے 5 ارکان کو غائب کرنے سے متعلق بیان پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
چودھری پرویز الہٰی نے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثنا اللہ کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔رانا ثنا اللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.