پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی لگا دی۔
عمران خان کا خطاب تاخیر سے یا ریکارڈ شدہ چلایا جاسکتا ہے۔عمران خان نے گزشتہ رات آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد اور مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو دھمکیاں دی تھیں۔
پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی پیمراآرڈی نینس2002 کےسیکشن 27کے تحت ہوگی۔ تمام نجی ٹی وی چینلز پرعمران خان کی صرف پہلے سے ریکارڈ کی گئی تقاریر ہی نشر کی جاسکیں گی۔اس مقصد کے لیے ڈیلے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہو گا۔تاکہ پیمرا قوانین کے مطابق ان تقریروں کی مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول ممکن بنایا جاسکے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہےہیں جو امن و امان کے قیام کے لیے نقصان دہ ہے۔
پیمرا کے حکم نامے میں عمران خان کی ہفتے کی رات شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف ایف نائن پارک میں تقریر کا ذکر بھی کیا گیا ہے جس میں عمران خان نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد اور مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو دھمکیاں دیں تھیں۔
Comments are closed.