اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کی سرحدی علاقہ تھا۔
شدید زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
An earthquake originated on 21-03-2023 at 21:47 PST
Mag: 6.8
Depth: 180 km
Lat: 36.51 N
Long: 70.96 E
Epicentre: Hindukush Region, Afghanistan.
#Earthquake— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) March 21, 2023
زلزلے کے جھٹکوں سے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں واقع رہائشی فلیٹس اور پاک ٹاور کو نقصان پہنچا ہے جب کہ راولپنڈی میں زلزلے سے شاپنگ مال میں دراڑیں آ گئیں۔
خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں زلزلے سے مکان کی چھت گرنے سے 3بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
Comments are closed.