راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
Comments are closed.