حکومت کے بلند و بانگ دعوےجاری ۔۔۔ چینی کی قیمت 115روپے کلو تک پہنچ گئی

ملک میں چینی کی قیمت 115روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔

 ادارہ شماریات کے مطابق پشاورمیں چینی کی قیمت 115روپے فی کلو  اور کوئٹہ  میں 111روپے ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد ، کراچی سیالکوٹ اور گوجرانولا میں چینی 110 روپے فی کلو جبکہ لاہورسرگودھا، ملتان، بہاولپوراورحیدرآباد میں 105روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔

فیصل آباد اورخضدارمیں  102 روپے اورسکھر میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہے۔ دستاویزات  کے مطابق ملک میں چینی کی کم سے کم قیمت 82 روپے ہے تاہم ان نرخوں پرچینی کہیں بھی دستیاب نہیں۔

Comments are closed.