شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ، جوان شہید
ریاست کے آئین پاکستان کے تحت دہشتگردوں سے نمٹنے کے ریاستی عزم نے دہشتگردوں کو مایوس اور خوفزدہ کیا ہے اور ریاستی اقدامات کے نتیجے میں دہشتگردوں کی کارروائیوں کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکہ میں حوالدار محمد امیر سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ 9 شہری زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گزشتہ روز خودکش دھماکہ ہوا۔ خودکش دھماکے میں میانوالی کے رہائشی 30 سالہ حوالدار محمد امیر شہید ہوگئے جبکہ دھماکے میں ایک بے گناہ شہری شہید ہوا۔ واقعے میں 9 بے گناہ شہری بھی زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
دیکھنے میں آیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع میں قبائلی عوام بالخصوص خواتین اور سکول جانے والے بچوں کو نشانہ بنارہی ہے، ریاست کے آئین پاکستان کے تحت دہشتگردوں سے نمٹنے کے ریاستی عزم نے دہشتگردوں کو مایوس اور خوفزدہ کیا ہے اور ریاستی اقدامات کے نتیجے میں دہشتگردوں کی کارروائیوں کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے، اس وقت دہشتگردوں کے پاس منظم ہونے کی صلاحیت باقی بچی ہے نہ ہی انہیں کوئی حمایت حاصل ہے ۔ مایوس ہوکر دہشتگرد عناصر اب اپنے آخری حربے آزما کر ریاست کی توجہ چاہتے ہیں۔
Comments are closed.