دھوپ اور چھاؤں، اختر مینگل کا سوال، سمجھنے والے مسئلہ حل کردیں گے، وزیراعظم
سیلاب متاثرین کے فی خاندان کو 25 ہزار روپے دیے گئے ہیں، کھڑے ہوئے پانی سے جلد کے امراض جنم لے رہے ہیں، ایک ماہ میں صحبت پور سے سیلاب کے پانی کا اخراج مکمل کیا جائے، نکاسی آب کے لیے توانائی صرف کی جائے، وزیراعظم کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت
صحبت پور : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے اور صحبت پور تاحال زیر آب ہے جو باعث تشویش ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے فی خاندان کو 25 ہزار روپے دیے گئے ہیں، کھڑے ہوئے پانی سے جلد کے امراض جنم لے رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کمشنر صحبت پور سے استفسار کیا کہ آپ کو ٹاسک دیا گیا تھا اس کا کیا بنا؟ تو انہوں نے جواباً بتایا کہ ڈی واٹرنگ کے لیے کام کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت دی کہ ایک ماہ میں صحبت پور سے سیلاب کے پانی کا اخراج مکمل کیا جائے، نکاسی آب کے لیے توانائی صرف کی جائے۔ انہوں ںے کہا کہ احسن اقبال سے کہوں گا کہ ماہرین کے ساتھ بیٹھ کر پانی کے اخراج کو یقینی بنانے پر کام کریں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل نے دھوپ اور چھاؤں پر اہم سوال اٹھایا ہے تو اس کا جواب ہے کہ دھوپ اور چھاؤں کا سوال سمجھنے والے مسئلہ حل کردیں گے۔
Comments are closed.