سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے متضاد فیصلوں کا نوٹس لے، فواد چودھری

صبح اعظم سواتی کے کیس میں کہا گیا دوسرے صوبوں میں سماعت کا اختیار نہیں ہے، اسی دن مسلم لیگ ن کی کمپنی کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درج مقدموں میں مزید کارروائیاں روک دی گئیں، فواد چودھری کا بیان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دیئے گئے دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے، اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صبح اعظم سواتی کے کیس میں کہا گیا دوسرے صوبوں میں سماعت کا اختیار نہیں ہے، اسی دن مسلم لیگ ن کی کمپنی کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درج مقدموں میں مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں۔

Comments are closed.