سپریم کورٹ کا لانگ مارچ سے پہلے کوئی حکم جاری کرنے سے انکار
رپورٹس کی کاپی آپ کو فراہم کردی جائے گی۔آپ کو کاپی ملنے کے بعد دوبارہ سماعت کریں گے، آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔کوئی آکر کہہ دے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کا کوئی ارادہ نہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے لانگ مارچ سے پہلے کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔کوئی آکر کہہ دے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کا کوئی ارادہ نہیں۔کیا آپ چاہتے ہیں ہم دوسری بار ان سے یقین دہانی لیں؟۔انتظامیہ اپنے آپ کو صورتحال کے لیے مکمل تیار کرے۔اگر کسی سیاسی لیڈر نے ہمارے حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔جب کسی بھی طرف سے قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو مداخلت کریں گے۔ہم سیاسی لوگ نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی سیاسی قدم اٹھا سکتے ہیں۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے کی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سری نگر ہائی وے گراؤنڈ کے راستے کھول دیئے گئے تھے۔کارکنان کو پکڑ دھکڑ سے روک دیا گیا تھارپورٹس میں آیا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ نے یقین دہانی کی خلاف ورزی کی۔متعلقہ اداروں نے رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹس کی کاپی آپ کو فراہم کردی جائے گی۔آپ کو کاپی ملنے کے بعد دوبارہ سماعت کریں گے۔اشتراوصاف نے کہا کہ میری عدالت سے عبوری حکم کی بھی استدعا ہے جس پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عبوری حکم جاری کریں؟۔اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی کو جہاد قرار دے رہے ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ عدالت کو دی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہوئی؟۔آپ کہہ رہے ہیں کہ دوبارہ لانگ مارچ اور دھرنے کا پلان ہے۔آپ قانون کے مطابق صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔کوئی آکر کہہ دے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کا کوئی ارادہ نہیں۔کیا آپ چاہتے ہیں ہم دوسری بار ان سے یقین دہانی لیں؟۔انتظامیہ اپنے آپ کو صورتحال کے لیے مکمل تیار کرے۔سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ بدھ تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.