سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
بچوں،خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں:سرجن جنرل، نصیرآباد اورڈیرہ مراد جمالی میں پاک فوج کے فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ، متاثرین سے ملاقات
کوئٹہ : سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔سرجن جنرل نے بلوچستان میں نصیر آباداور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سندھ میں جنرل نِگار جوہر نے دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔سرجن جنرل نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔
سرجن جنرل کا کہنا تھا کہ خاص طور پر نو زائیدہ بچوں اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔بچوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔اس کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔سر جن جنرل نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔
Comments are closed.